پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس میں برانز میڈل جیت لیا۔ پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ، اُنھو ں نے 52.54 کی تھرو کیساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔تاہم وہ ابتدائی دو راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اُسکے بعد اُنکی مسلسل تین تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنیکی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52.54 کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے

لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا ، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ پیرالمپکس میں چار ہزار چار سو ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں ایکشن میں ہیں۔حیدر علی پاکستان کی طرف سے پیرالمپکس میں حصہ لینے والے واحد ایتھلیٹ ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں