اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ٹام کروز کی چھلانگ
اولمپکس 2024 میں جہاں دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی جانب سے شرکت کی گئی، وہیں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کیجانب سے اختتامی تقریب میں پرفارم کیا گیا اسٹنٹ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔گیارہ اگست کو ہالی وڈ اداکار ٹام کروزنے پیرس میں اختتامی تقریب میں پُر خطر پرفارمنس پیش کی تھی، فلم ’مشن: امپاسبل‘ کے ہیرو نے ڈرامائی انداز میں فرانس کے شہر پیرس سے اولمپک کا جھنڈا تھاما اور لاس اینجلیس تک لے گئے۔ادکار ٹام کروز کی پُر خطر ناک پرفارمنس کی شروعات ’اسٹیڈ دی فرانس‘ سے ہوئی جہاں سے انھوں نے چھلانگ لگائی اور اولمپک کے جھنڈے کی جانب قدم بڑھائے، تاہم حاضرین محفل اور ناظرین 62 سالہ اداکار کے اس پُر خطر اسٹنٹ پر ہکے بکے دکھائی دیے، ساتھ ہی اداکار کو سراہتے بھی دکھائی دئیے.
اسکے بعد اداکار ٹام کروز نے قدم جماتے ہوئے اولمپکس کے جھنڈے کو تھاما، چونکہ اگلا اولمپکس امریکی ریاست لاس اینجلیس میں منعقد ہوگا، یہی وجہ ہےکہ آگے چل کر ٹام کروز اس جھنڈے کو لاس اینجلیس لے آئے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جھنڈا تھامتے ہی اداکار فلمی ایکشن مووی کی طرز پر فرانس کی سڑکوں سے اولمپکس کے جھنڈے کو ایئرپورٹ پر کھڑے ہوائی جہاز کے اندر لے گئے۔جسکے بعد انھوں نے چلتے جہاز سے ڈرامائی انداز میں چھلانگ لگائی اور پھر ہالی وُڈ کے حوالے سے مقبول لاس اینجلیس کے پہاڑ پر بنے لوگو “ہالی وُڈ’ پر اولمپکس کے ’رنگز‘ لگا دیے۔واضح رہے کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلا ہر چار سال بعد سجتا ہے، 2024 میں سجنے والا یہ میلا اب چار سال بعد یعنی 2028 میں امریکی ریاست لاس اینجلیس میں منعقد ہوگا۔