پاکستانی کرکٹ کیلئے اہم خبر

پاکستانی کرکٹ کیلئے اہم خبر

پاکستانی کرکٹ کیلئے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ،نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں فروری 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے اور اس سے پہلے اسی ماہ سہ فریقی سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ۔

علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی جہاں سولہ مارچ سے پانچ اپریل 2025 کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنلز میچز کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ، جسکے مطابق سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سولہ مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا اٹھارہ مارچ کو ڈنیڈن تیسرا اکیس (20) مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا اور پانچواں 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز کے میچز نیپیئر، ہملٹن اور تاورانگا میں بالترتیب 29 مارچ، دو اپریل اور پانچ اپریل کو ہونگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں