چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا
رپورٹ:(کرن شہزادی)پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے موقف سے نہیں ہٹیگا ۔ پاکستان کا ایونٹ پاکستان میں پی سی بی ایک ہی موقف برقرار رکھے گا ۔چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن ان دنوں پلان بی اور ہائی برڈ وینیو کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آئی سی سی سالانہ اجلاس میں اس حوالے سے گفتگو ہو گی، اجلاس انیس سےبائیس (20) جولائی تک کولمبو میں شیڈولڈ ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی 2025کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے موقف سے نہیں ہٹے گا بلکہ پاکستان کا ایونٹ ، پاکستان میں کے موقف کو برقرار رکھے گا ۔
پی سی بی 3 وینیوز پر تمام آٹھ ٹیموں کے میچز کے انتطامات کرنے میں مصروف ہے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے بھاری اخراجات کئے جا رہے ہیں ہائی برڈ اور پلان بی کی باتیں ہونے سے پی سی بی اپنے انتظامات نہیں روکے گا۔
آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنا موقف زور دار طریقے سے پیش کریگا. پلان بی رکھنا آئی سی سی کا کام ہے ، پاکستان کا کام اپنے موقف کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔انیڈیاکے سوا چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں ، انڈیا کا پاکستان نہ آنے کا موقف کمزور ہے اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھی 2026 کے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے انڈیا نہیں جائیگا. ، کیوں کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان مستقبل میں سخت موقف اپنائیگا. اس لئے 2024 میں کسی کیلئے پاکستان سے میچز منتقل کرنا آسان نہیں ہے۔