پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور بیس(20) اوورز میں چار وکٹوں پر دو 243 رنز بنائے، جسکے جواب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم نو(9) وکٹ پر 175 رنز ہی بناسکی۔شرجیل خان شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہے۔اس سے قبل انڈیا چیمپئنز کے کپتان یووراج سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان چیمپئنز کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکرچلے گئے، شعیب ملک 25 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔2سو 45رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ بیس(20) اوورز میں نو وکٹ پر 175 رنز ہی بناسکی،

بھارت کیجانب سے سریش رائنا 52 ، امباتی رائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔انڈیا چیمپئنز کی جانب سے دھول کلکرنی، پون نیگی اور آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے 1 ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان لیجنڈز کی جانب سے وہاب ریاض ،شعیب ملک، نے تین ،تین جبکہ سہیل تنویراور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہیگی.، جبکہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا لیجنڈز کو بھی شکست دے چکا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں