محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں۔پی سی بی نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کردیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں،

امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دباو¿ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔محسن نقوی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں