بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز کھیلی تھیں۔ میں نے 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابر اعظم کی بطور کپتان 67ویں اننگز۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشین کرکٹر بھی بن گئے، انہوں نے آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 400 چوکوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 407 چوکے لگائے تھے۔