پی ایس ایل 10 کا بڑا اعلان، اسٹیڈیم آؤ اور موٹر سائیکل جیت کر لے جاؤ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کو مزید پُرکشش بنانے کے لیے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک خوش نصیب ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل جبکہ دیگر افراد کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں شائقین کو “گولوٹ لو” (Golootlo) موبائل ایپ استعمال کرنا ہوگی، جو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے خریدے گئے ٹکٹ کے کیو آر کوڈ کو ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔
انعامات کے خوش نصیب جیتنے والوں کا اعلان میچ کے دوران، اننگز بریک میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کے ٹکٹس آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ یہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔شائقین کرکٹ کے لیے یہ نادر موقع نہ صرف کھیل سے لطف اندوز ہونے بلکہ قیمتی انعامات جیتنے کا بہترین موقع ہے۔