اسلام آباد میں PSL الرٹ، ٹریفک جام سے بچنے کیلئے یہ راستے اپنائیں
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ٹیموں کی آمد و رفت کے سلسلے میں مورخہ 08 اپریل 2025 کو شام 4:30 بجے سے 5:30 بجے تک سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔اس دوران ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، جیسے:
ریڈ زون کی ٹریفک: مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، تھرڈ روڈ
بلیو ایریا کی طرف: نائنتھ ایونیو، ایچ-8 انڈر پاس
نیو ایئرپورٹ سے ایف اور جی سیکٹرز: ایران ایونیو
آئی اور ایچ سیکٹرز کے لیے: راولپنڈی پشاور روڈ اور سروس روڈ
فیض آباد سے سرینہ تک راستہ بند رہے گا، ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر سے کم از کم 20 منٹ پہلے نکلیں اور دورانِ سفر کسی بھی دشواری پر ہیلپ لائن 1915 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رہنمائی حاصل کریں