پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت

پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت

پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت

پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے آغاز سے قبل ہی بورڈ گیارہ ویں ایڈیشن کے لئے دو نئی فرنچائزز کے خریدار سامنے لے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی شخصیات نے پی ایس ایل کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس پر بورڈ کے نمائندگان کیساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل کے لئے ایک ٹیم خرید سکتا ہے،تاہم ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر نے بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکہ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ذہن نشین رہے کہ اس سے پہلے محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے بھی وہاں گئے تھے، جہاں انھوں نے امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی آفیشلز سے ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کے لئے وہاں فوری طور پر قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کے لئے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لئے پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہ ویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہونگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں