پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرایا

ملتان ٹیسٹ ،پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرایا

ملتان ٹیسٹ ,پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرایا

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کیجانب سے دیئے گئے 2سو51 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے جہاں مہمان ٹیم نے 54 رنز بنا لئے ہیں۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 2سو51 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لئے ہیں، پاکسان کیجانب سے چار کھلاڑیوں کو ساجد خان نے آؤٹ کیا، جب کہ ایک کھلاڑی کو نعمان علی نے آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 1سو57 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز تین وکٹ کے نقصان پر 1سو9 رنز سے کیا تھا،

پاکستانی بیٹرز تیسرے دن دوسری اننگز میں صرف 48 رنز کا اضافہ ہی کر سکے تھے۔کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل دو رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 1سو13 رنز پر گری جب محمد رضوان دو رنز پر آؤٹ ہوئے، اسکے بعد کامران غلام بھی ٹک نہ سکے اور ستائیس رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

اسکے علاوہ نعمان علی نو، اسپنر ساجد خان پانچ، خرم شہزاد صفر اور سلمان آغا چودہ رنز پر آؤٹ ہوئے، ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کی دوسری اننگز میں پاکستان کے کپتان شان مسعود باون ، محمد ہریرہ 29، ،بابر اعظم پانچ اور کامران غلام 27 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔مہمان ٹیم کے کھلاڑی جومیل واریکن کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا،

واریکن نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی،سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 1سو37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جسکے بعد پاکستان نے پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان کیجانب سے اسپنر نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 2سو30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، سعود شکیل نے چوراسی اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ویسٹ انڈیز کیجانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وواریکن نے تین، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں