دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پی سی بی نے دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ فخر زمان ٹیم میں شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کیلیے قومی ٹیم کے ٹسیٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے الگ الگ سکوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دس دسمبر سے ساتھ جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔سیریز کا آغاز دس دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ہوگا،

پہلا ون ڈے سترہ دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور تین جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہونگے.ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ انھیں زمبابوے کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

سابق کپتان بابراعظم، وائٹ بال کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کو تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا جب کہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ورک لوڈ منیجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

1 ڈے اسکواڈ

پاکستان کے 1 ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان ، ابرار احمد، بابر اعظم،عبداللہ شفیق، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، نسیم شاہ، صائم ایوب، ، محمد عرفان خان ،سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی،طیب طاہر اور سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

اسکے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنینعمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا،، محمد عرفان خان، سفیان مقیم طیب طاہر ، شاہین شاہ آفریدی، اور عثمان خان (وکٹ کیپر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن میں ، سعود شکیل (نائب کپتان)، شان مسعود (کپتان) عامر جمال، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، کامران غلام،میر حمزہ، محمد عباس، خرم شہزاد، محمد رضوان ، نعمان علی، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور صائم ایوب شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں