وزیرِاعظم کی محمد آصف کو آئی بی ایس ایف چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
وزیرِاعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
اپنے بیان میں پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،
محمد آصف کے اہل خانہ اور اس کے کوچ بھی اس فتح پر مبارک کے مستحق ہیں، عالمی چیمپئن شپ جیتنے کیلیے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلیے وہ لائق تحسین ہیں۔پرائم منسٹر کا مزید کہنا تھا پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں، عالمی مقابلوں کیلیے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔