پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں (112) رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے (36 )رنز کا ہدف ملا جسکے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز پاکستان صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور آتے ساتھ ہی 3 گیندوں پر 3 چوکے لگا دیے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا۔پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 24 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو جو روٹ 5 اور ہیری بروک تین رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن نعمان علی نے پہلے (26) کے انفرادی اسکور پر ہیری بروک کو آؤٹ کیا اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی تین رنز پر پویلین بھیج دیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ (75) رنزپرگری اور جیمی اسمتھ تین رنز بناکر ساجد خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی ساتویں وکٹ (85) رنزپر گری اور نعمان علی نے جو روٹ کو (33) پر چلتا کیا۔ گس ایٹکنسن (97) کے مجموعے پر ساجد خان کا شکار بنے جبکہ انگلینڈ کی نویں وکٹ 1سو6 رنز پر گری، ریحان احمد سات رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیک لیچ تھے جو دس رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں (267) رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔3ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں