ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے مزید کیا کہا؟

ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے مزید کیا کہا؟

ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے مزید کیا کہا؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کیریئر کا پہلا میچ کھیل کر سینچری اسکور کرنے والے بیٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ مجھے 4 سال سے اسی دن کا انتظار تھا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے انتظار تھا کہ ٹیم میں کب موقع ملے گا، اور جب موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ مجھے چانس ملنے کا انتظار تھا، میں ڈومیسٹک میں ایسی ہی کرکٹ کھیلتا رہا ہوں۔کامران غلام نے کہاکہ اپنے پہلے ہی میچ میں سینچری اسکور کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،

جب وکٹ پر آیا تو پریشر بہت تھا، لیکن اپنی طرف سے 100 فیصد دینے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کامران غلام نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی، اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پہلے ہی میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کامران غلام کو سراہا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب تو بابر اعظم پکے پکے ٹیسٹ ٹیم سے آؤٹ ہوجائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں