ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے
سٹیج اور ٹی وی کے ناموراداکار مجاہد رانا لاہور میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ساٹھ(60) سالہ اداکار مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور1 ہفتے سے میؤ اسپتال لاہور میں زیرِ علاج تھے۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔مجاہد رانا نے اپنے کیریئر میں سٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔مجاہد رانا کے انتقال پر شوبز انڈسٹری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انکے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔