چاہت فتح علی خان سے متعلق 'سمپسنز' کارٹون کی پیش گوئی

چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیش گوئی

چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیش گوئی

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنیوالی کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے عجیب و غریب گلوکار چاہت فتح علی خان کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔مستقبل کی پیشگوئی سے مشہور ‘دی سمپسنز’ کارٹون سیریز کی نشریات کا آغاز سال 1989 میں ہوا تھا، اس کارٹون میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے ہیں جنہیں حقیقت میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔دی سمپسنز کارٹون میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونیکے بعد اب پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس نے کارٹون میں1 اور پیشگوئی کا انکشاف بھی کردیا ہے۔

چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیش گوئی

اداکارعمران عباس نے اپنے رئیل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دی سمپسنز کارٹون کی1 قسط کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آنے والے شخص کا حُلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے۔مذکورہ تصویر میں خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کیساتھ کارٹون کریکٹر میگی بھی موجود ہے، جسے وائرل گانے بدوبدی کی ماڈل وجدان راؤ کہا جارہا ہے۔عمران عباس نےاپنےانسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ سمپسنز کارٹون کی پیشن گوئی 1 بار پھر سچ ثابت ہوئی جیسے ماضی میں ہوتی آئی ہیں۔عمران عباس نے مزید کہا کہ ہ سمپسنز نے پہلے ہی اپنی قسط میں پیشن گوئی کردی تھی کہ ہم لوگوں پر چاھت فتح علی خان کا نیا عذاب مسلط ہوگا۔اداکار عمران عباس کے فنی انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ عذاب بھی ہم لوگوں پر ہی نازل ہونا تھا

چاہت فتح علی خان اور سمپسنز

Author

اپنا تبصرہ لکھیں