مرد چار شادیاں کریں، خلیل الرحمان قمر

مرد چار شادیاں کریں، نہیں تو پاکستانی عورتیں طوائف بن جائینگی، خلیل الرحمان قمر

متنازعہ مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خواتین جسم فروشی کی طرف مائل ہو جائینگی اگر مردوں کو چار عورتوں سے شادی کرنے کی اجازت نہ دی گئی ۔ انہوں نے دلیل پیش کی کہ جسکی شرعی اجازت بھی ہے۔ اپنے اشتعال انگیز ریمارکس کیلئے خلیل الرحمان قمر نے یہ بیان یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران دیا ہے،

جس میں خواتین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سماجی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے کثرت ازواج کی تعدد کو قبول کریں۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنفی عدم توازن جس میں 36 فیصد لڑکے اور 64 فیصد لڑکیاں ہیں اس لئے خواتین کے ایک حصے کو جسم فروش بننے سے روکنے کیلئے مرد چار شادیاں کریں۔پوڈ کاسٹ کے دوران قمر نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ مردوں پر بھی تنقید کرتے ہیں اور خواتین کیخلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ مرد فطری طور پر ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی طرف مائل ہوتے ہیں اور خواتین کی تعدد ازدواج کو قبول کرنے سے انکی سماجی حیثیت کی حفاظت ہوگی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ مردوں کے غیر ازدواجی تعلقات کو معاف کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وہ گھر کو تباہ کر سکتے ہیں، جب کہ خواتین کی بے وفائی نسلوں کو تباہ کر سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں