یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ ڈیلیٹ کر دیا
مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کر دیا۔یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز (مختصر ویڈیوز) پر لگا رہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔یاد رہے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 28 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے
جب کہ ’بدو بدی‘ ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ٹرینڈنگ میں بھی رہا اور اسے بھارتی صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں حذف کیا گیا ہے۔ انکی جانب سے گانا ریلیز کیے جانے کے بعد حال ہی میں ابرارالحق نے بھی بدو بدی کا اپنا ورژن ریلیز کیا تھا۔’اکھ لڑی بدوبدی’ کو چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کیلئے گایا تھا۔