فیروز خان کی دلہن کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

فیروز خان کی دلہن کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

پاکستان کے معروف اور مشہور اداکار فیروز خان نے کچھ دن پہلے دوسری شادی کی جسکی پکچرز سوشل میڈیاپر وائرل ہیں۔فیروز خان نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی دلہن کیساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید۔ فیروز خان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے خوبصورت بھی تحریر کیا۔ادکار فیروز خان کی دلہن کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات کہی ہے۔البتہ اداکار کی دلہن کے عروسی لباس سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں اور فینز دلہن کے جوڑے کی قیمت جان کے حیران رہ گئے کیونکہ یہ روایتی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے کافی کم کا تھا۔فیروز خان کی دوسری اہلیہ نے شادی کے دن پاکستانی برانڈ افروزہ کا لباس پہنا جسکی قیمت برانڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


یہ لباس فی الحال ویب سائٹ پر آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے، سِلے ہوئے اس جوڑے کی قیمت تیس ہزار روپے ہے جبکہ اگر یہ جوڑا بغیر سِلا لیا جائے تو اس کی قیمت اٹھارہ ہزار 500 روپے کی ہے۔شادی کی پکچرزسے قبل فیروز خان اور انکی اہلیہ کی مایوں کی پکچرزسامنے آئیں تھیں جس میں دلہن بھی ساتھ بیٹھی تھی۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی،۔بعد ازاں 2022 میں ہی  علیزااور فیروز کے درمیان طلاق ہوگئی علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ جیت گئی تو… سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں