کیا عمران اشرف اورسجل علی کی شادی ہو گئی؟

کیا عمران اشرف اورسجل علی کی شادی ہو گئی؟

کیا عمران اشرف اورسجل علی کی شادی ہو گئی؟

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی 1ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار عمران اشرف سے کہتی ہیں کہ انھوں نے انکی شادی معروف اداکارہ سجل علی سے کروا دی ہے۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز معروف فنکارہ بشری انصاری کیساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی نامور اداکار عمران اشرف نے کی، اس نشست میں بشریٰ انصاری کی زندگی اور فنی سفر پرگفتگو کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔اس موقع پرعمران اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے آپکی اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟

بشریٰ انصاری نے کہا کہ انھوں نے ایک خبر دیکھی جسکے مطابق میں نے دونوں کی شادی کروائی ہے حالان کہ گزشتہ چھ ماہ سے نا میری آپ سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی سجل علی سے۔ جس پر عمران اشرف نے کہا، سجل میری بہن کی طرح ہے۔ عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ بشریٰ انصاری ایک سینئر پاکستانی فنکارہ ہیں جنھیں انکی متعدد صلاحیتوں کیوجہ سے خوب سراہا جاتاہے۔ انکے قابل ذکر ڈرامہ سیریل میں آنگن ٹیڑھا، بارات سیریز، پردیس، سیتا بھاگڑی، بلقیس کور، پرواز، بادلوں پر بسیرا، تیرے بن، دیوارِ شب، ویری فلمی اور دیگر شامل ہیں۔ بشریٰ انصاری کے مداحوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں انکی اداکاری کو پسندکیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں