امریکا،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا

امریکا،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا

امریکا،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا

واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام آٹھ بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 1سو66 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔رپورٹس کے مطابق بمبارڈیئر CRJ700 طیارے میں 78 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گرگیا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں (64) مسافر سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور اب تک اٹھارہ لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانیوالے فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز پر تھا۔

امریکی صدرٹرمپ کا بیان

حادثے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حادثےسے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے، صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئینگی فراہم کی جائینگی

امریکہ میں طیارہ حادثےکےبعد امریکی حکام کی بریفنگ

واشنگٹن ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے صورتحال موافق نہیں ہے، خراب موسم،شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے، امدادی آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتاہے۔انکا بتانا ہے کہ حادثےمیں بچ جانیوالوں کےبارےمیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔میئر واشنگٹن ڈی سی کا بتانا ہے کہ دریائے پوٹومیک کو بھی کشتی سروس ک بند کردیاگیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں