تبت:7.1 شدت کا زلزلہ، 53افرادہلاک، 62زخمی

تبت:7.1 شدت کا زلزلہ، 53افرادہلاک، 62زخمی

تبت میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں گرگئیں اور اب تک 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اسکی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی دس کلو میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا۔چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح نو بجکر پانچ منٹ پر آیا، تبت زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے۔

چینی نیوز ایجنسی نے تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں زلزلے کے باعث گھر گرنے اور 53 افراد کے ہلاک ہونیکی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد زخمی بتائے گئے ہیں۔چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس خطے میں پانچ سال کے دوران آنیوالا یہ سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی عمارتیں لرز گئیں اور کھٹمنڈو میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنیوالے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح چھ بجکر چالیس منٹ پر آیا جسکی شدت سے پانچ سے 6 سیکنڈز تک عمارتیں لرزتی رہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں