مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 120ہوگئی

مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 1سو20 ہوگئی

جنوبی کوریا : لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جسکے نتیجے میں کم از کم 1سو20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنیوالے حادثے میں 1سو20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ طیارےکے عقبی حصے میں موجود مسافروں کوبچانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنیکے باعث ہلاک ہوئے، طیارہ حادثہ ممکنہ طورپرپرندہ ٹکرانےاورخراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم حادثےکی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعدکیا جائیگا.دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنیوالےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،

طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جبکہ حادثہ جنوبی کوریا موان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 1سو75 مسافر اور چھ فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے جب کہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں