دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے
پیور ورلڈ بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات، دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ قاہرہ کی گلیوں میں بھی کرسمس کی روایتی سجاوٹ اور بازار تحائف کی خوبصورت اشیا سے سج گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یورپ، امریکا،چین،اسرائیل سے دبئی سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے روایتی رنگ بکھر گئے،گلیاں،بازار اور عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھی،رنگا رنگ تقریبات،تحائف بانٹتے سانتا کلاز،خوبصورت کرسمس ٹریز،،خوشیاں بانٹتی دھینیں، دنیا بھر میں کرسمس جوش و خرو سے منایا جا رہا ہے۔
دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کے رنگ بکھر گئے ہیں، کرسمس تحائف بانٹنیوالے سانتاکلاز کی جاپان میں ایکوریم میں اینٹری ہوئی، پینگوئن کیساتھ تیراکی کی۔دوسری جنگ زدہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانیکا اعلان کیا گیا ہے۔چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔مذہبی تہوار کے لیے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ویٹیکن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی جہاں پوپ فرانسس نے چرچ میں خصوصی دعا کرائی،
ادھر تعمیر نو کے بعد فرانس کے مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر میں ساڑھے پانچ سال بعد کرسمس کی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پرعیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔