جینز کی پتلون میں چھوٹی سی جیب کیوں اور اسکا مقصد کیا ہے؟
جینز کی جیب میں مزید چھوٹی سی جیب اصل میں پاکٹ گھڑیوں کی حفاظت کیلیے ڈیزائن کی گئی تھی۔لیوی اسٹراس اور جیکب ڈیوس نے (1873 )میں اپنی جینز مصنوعات میں اس جیب کو متعارف کرایا۔ لیکن یہ (1890) کی دہائی تک بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی جینز میں ابھی تک شامل نہیں ہوئی تھی۔اُس وقت اس جیب کے ایک ہی اہم مقصد تھا اور وہ تھا نازک چین والی گھڑیوں کی حفاظت جو کاؤبوائیز کیلیے ایک ضروری چیز تھی۔
جیب کا سائز گھڑیوں کو نقصان اور چوری سے محفوظ رکھتا تھا۔اسکے علاوہ جیب دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیجانے لگی جیسے سکے ، ماچس، ٹکٹ، لپ اسٹک، سونے کا ٹکڑا یا یو ایس بی رکھنے کیلئے۔اسکے علاوہ آپ نے اس چھوٹی جیب کے کونوں پر لوہے کے بٹن بھی لگے دیکھے ہونگے۔ انکا مقصد جیب کی مضبوطی کو بڑھانا ہوتا ہے تاکہ یہ پھٹنے سے بچ سکے۔