ہالووین 31 اکتوبر ہی کو کیوں منایا جاتا ہے؟

ہالووین 31 اکتوبر ہی کو کیوں منایا جاتا ہے؟

ہالووین 31 اکتوبر ہی کو کیوں منایا جاتا ہے؟

ہالووین ہر برس (31) اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ خاص طور پر مغربی ممالک میں یہ دن منانے کیلئے مہینوں پہلے سے تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں لیکن گذشتہ چند برسوں میں اس دن کو منانے کا رجحان نہ صرف دنیا کے باقی ممالک میں بڑھا ہے بلکہ بعض مسلمان ممالک میں بھی اس دن کو منایا جانیلگا ہے۔اس روز بوڑھے ،بچے، اور بڑے مخلتف روپ دھارتے ہیں، اس طرح وہ ڈراؤنی شکلیں اختیار کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو ڈراتے ہیں۔ اس دن کو جنوں اور چڑیلوں کا دن بھی کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں بھی اکتوبر کے وسط سے ہی اس دن کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ جسکے سبب سپر اسٹورز، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں ڈراؤنے کاسٹیومز، خوفناک ماسک، ڈھانچے، ویگز، خونخوار دانت اور مختلف اشیاء دستیاب ہوتی ہیں۔ آج کل بچوں کے سکول اور کالجز میں بھی اس قسم کے تھوار منانیکا رواج بڑھا ہے۔ مارکیٹ میں یہ اشیا خریدنیوالوں میں زیادہ تعداد والدین کی ہوتی ہے۔

ہالووین کی تاریخ کیا ہے؟
ہالووین ڈے (31) اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اسکی تاریخ قدیم سلتک تہوار سوان سے وابستہ ہے۔ یہ سردیوں کے آغاز، فصلوں کی کٹائی اور مردوں کی روحوں کی واپسی کی یادگار تھا۔ اس دوران لوگ آگ جلا کر اور مختلف ملبوسات پہن کر روحوں سے بچنے کی کوشش کرتے تھے۔ وہ خوفناک مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے تھے۔ وقت کیساتھ ساتھ، یہ تھوار بہت سے ثقافتی عناصر کو شامل کرتے ہوئے مزید تفریحی اور تجارتی شکل اختیار کر گیا ہے۔ مزیدجانیے اس ویڈیو میں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں