کس ملک میں دنیاکاسب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت ہوا؟جانیے
تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک کیلئے ایک بڑا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ 1 چھوٹا اور غریب ملک گویانا جس کا شاید آپ نے پہلے کبھی نام نہ سنا ہو، اس ملک نے دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت کیا ہے۔ یہ دریافت گویانا کو تیل کی دنیا میں نمایاں مقام دلانےکیلیے تیار ہے۔گویانا جو کہ پہلے ہالینڈ کی کالونی رہ چکا ہے اور جسکی آبادی صرف 8 لاکھ ہے، غربت زدہ اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا شکار رہا ہے۔ لیکن سمندر کے کنارے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونیکے بعد یہ ملک مستقبل میں تیل کی دولت سے مالا مال ہونیوالا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گویانا کے پاس کم از کم دس ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور یہ مقدار شاید اس سے بھی زیادہ ہو۔ یہ دریافت نہ صرف گویانا کیلیے بلکہ پوری دنیا کی تیل کی مارکیٹ کیلیے بڑی خبر ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ 2035 تک گویانا 1.7 ملین بیرل تیل یومیہ پیدا کرنے لگے گا جو اسے دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیگا.ماہرین کا کہنا ہے کہ گویانا کی یہ دریافت تیل کی عالمی منڈی کو کافی حد تک تبدیل کر سکتی ہے۔ اگر گویانا اپنی تیل کی پیداوار کو بڑھاتا ہے تو وہ بڑے تیل پیدا کرنیوالے ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ تیل کی اس دولت کیساتھ گویانا آنیوالے سالوں میں تیل کی پیداوار میں سب سے آگے نکل سکتا ہے اور عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنا سکتا ہے۔