بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری

بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کردیا گیا ۔ وزیر داخلہ کے احکامات پر ڈی جی پاسپورٹ کی ٹیم نے تمام بڑے شہروں میں بیگ لاک ختم کر دیا ۔فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز بھی نمٹا دیئے گئے۔اسلام آباد میں چودہ ہزار 673 کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجراء ہوا۔ لاہور گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848، رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 اور شادمان سے 11 ہزار 490 کیسز کلئیر کردیے گئے ۔

کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار 400 اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹا دیئے گئےہوم ڈیلیوی کیلئے پانچ ہزار 650 اور 15 ہزار 848 ارجنٹ پاسپورٹس شہریوں کو موصول ہوگئے ۔ سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے 17 ہزار 972 نارمل اور 41 ہزار 712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیر کردیے گئے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک صفر کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں پاسپورٹ اجراء کے حوالے سے بیگ لاک جلد ختم ہوجائے گا، پاسپورٹس کا اجراء بروقت یقینی بنانے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے،

Author

اپنا تبصرہ لکھیں