بحرین،ویزا کی نئی فیس کتنی؟ پاکستانیوں کے لئے اہم خبر
پاکستانی شہری جو ورک ویزا پر بحرین جانیکا ارادہ رکھتے ہیں انھیں ملک میں تحفظ حاصل کرنیکے لئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے اپنے ویزے کو محفوظ کروانا ضروری ہے،ویزا ہولڈر، ویزا پروٹیکٹر کو کئی فوائد فراہم کرتا ہے، وہ مکمل قانونی تحفظ حاصل کرسکتے ہیں اور ملازمت کے ملک میں پاکستان مشن سے مکمل مدد کے حق دار ہیں۔تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے قانونی مدد لی جاسکتی ہے،
یہ دس لاکھ روپے تک کا لائف انشورنس بھی فراہم کرتا ہے، بحرین ورک ویزا کیلیے فیس کے 2 مختلف زمرے ہیں، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کے ذریعے امیگرنٹ کی فیس اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے ذریعے امیگرنٹ کی فیس ہے۔دسمبر 2024 تک اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے ذریعے ملازمت حاصل کرنیوالے درخواست دہندگان کیلیے کل محافظ فیس 22ہزار 200 روپے ہے تاہم دیگر امور کیلیے اضافی چھ ہزار روپے جمع کئے جائینگے.تاہم بیرونی ممالک میں براہ راست ملازمت حاصل کرنیوالوں کی کل پروٹیکٹر فیس 9ہزار200 روپے ہے، اس میں او پی ایف فنڈ کی مد میں چار ہزار روپے،پچیس سو انشورنس پریمیم، پچیس سو روپے رجسٹریشن فیس اور 2سو او ای سی فیس شامل ہے۔