پچاس ہزار کے بجٹ میں بہترین موبائل فونز 

پچاس ہزار کے بجٹ میں بہترین موبائل فونز 

ملک میں موبائل فونز اب لگژری بن چکے ہیں اور حالیہ ٹیکسز کی بدولت قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں . تاہم اگر آپ آج بھی پچاس ہزار تک کے بجٹ میں موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے چوائس کو آسان بناتے ہوئے کچھ موبائل فونز کے بارے میں بتائینگے ، جنہیں یقینی طور پر خریدنے کے بعد آپ نہیں پچھتائینگے.

Tecno Camon 20

ٹیکنو نے اپنے اس شاندار موبائل کی قیمت 43 ہزار روپے رکھی ہے جب کہ اسکے فیچرز قیمت سے کئی گنا بھاری ہیں ، جس میں 6.67 انچ کا ڈسپلے، آٹھ (8) جی بی ریم، جی 85 اوکٹا کور پراسیسر ، 64 میگا پگسلز کیمرہ اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ، بیٹر ی کو چارج کرنے کے لیے 33 واٹ کا فاسٹ چارجربھی ہمراہ فراہم کیا جارہاہے ۔

Vivo Y27s

ویوو کا یہ ماڈل کچھ عرصہ قبل ہی متعارف کروایا گیاہے جسکی قیمت چالیس ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ اس میں 6.64 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیاہے ، موبائل میں آٹھ (8) جی بی ریم اور 128 جی بی روم نصب کی گئی ہے ، اور پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا کیمرہ دیا گیاہے ۔

Vivo Y22

اس موبائل کی قیمت ساٹھ (60)ہزار سے کم ہو کر 45 ہزار روپے تک آ گئی ہے جس میں 6.55 انچ ڈسپلے ، چھ جی بی ریم، 128 جی بی روم ، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا طاقتور کیمرہ دیا گیاہے ۔

Infinix Note 30

اس فہرست میں سب سے اول موبائل انفینکس نوٹ 30 ہے جسکی قیمت  چالیس  ہزار رکھی گئی ہے ، ، اس میں آٹھ(8) جی بی ریم دی گئی ہے .اس میں 6.78 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیاہے جو کہ موبائل فنکنشز کو بے حد تیز بناتی ہے ، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے بڑی256 جی بی کی بڑی میمری فراہم کی گئی ہے ۔ یادگاری تصاویر کے لیے 64 میگا پگسلز کا زبردست کیمرہ نصب ہے جب کہ کبھی نہ ختم ہونے والی پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موبائل کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔

Xiaomi Redmi Note 13

دوسرے نمبر پر شاومی ریڈمی نوٹ 13 ہے یہ دو6 جی بی اور 8 جی بی ریم کیساتھ دو ویرینٹس میں دستیاب ہے ، اس میں 6.67 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے جب کہ میمری کے لیےا یک ٹی بی تک آپشنز موجود ہیں ۔ اس موبائل میں 1سو 8 میگا پگسلز کا ریئر کیمرہ دیا گیاہے ، پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جب کہ یہ موبائل آپ کو 46 ہزار روپے میں مل سکتا ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں