پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ، ڈیجیٹل عہد کا آغاز

پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ، ڈیجیٹل عہد کا آغاز

پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ، ڈیجیٹل عہد کا آغاز

اسلام آباد: لمز یونیورسٹی اور وزارتِ منصوبہ بندی کے اشتراک سے منعقدہ “پاکستان اوپن ڈیٹا کانفرنس 2025” کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک کے پہلے نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس اقدام کو ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے نیشنل سینٹر فار بگ ڈیٹا اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ (NCBC) اور لمز کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اب “کوڈز” میں لکھی جائے گی اور “ڈیٹا” کے ذریعے سمجھی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹولز کا اپنانا اب قومی ترجیح ہے، محض آپشن نہیں رہا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل پالیسی سازوں، ماہرین، محققین اور عوام کو معیاری اور منظم ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے فیصلوں کی بہتری، تحقیق میں جدت اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کی راہ ہموار ہو گی۔

ڈاکٹر نوید ارشد، ڈائریکٹر NCBC نے اس پلیٹ فارم کو ایک بڑی ڈیجیٹل سرمایہ کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل صحت، تعلیم، معیشت، ماحول اور دیگر شعبوں پر مبنی ڈیٹا کو عوامی دسترس میں لاتا ہے، اور اس کا مقصد شفافیت، سائنسی تحقیق اور بہتر پالیسی سازی کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس کے دوران نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، اور ایک پینل ڈسکشن میں مختلف ماہرین نے ڈیجیٹل گورننس، ڈیٹا سیکیورٹی، اور معاشی ترقی جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں