پاکستان میں اب تک کا سب سے طاقتور پک اپ ٹرک متعارف کرانے کی تیاریاں

پاکستان میں اب تک کا سب سے طاقتور پک اپ ٹرک متعارف کرانے کی تیاریاں

پاکستان میں اب تک کا سب سے طاقتور پک اپ ٹرک متعارف کرانے کی تیاریاں

کراچی: گندھارا انڈسٹریز پاکستان میں اپنا نیا اور جدید پک اپ ٹرک اسوزو ڈی میکس وی کراس آٹو پلس (1.9 ایل بلیو پاور) متعارف کرانے جا رہی ہے، جسے ملک کا اب تک کا سب سے مضبوط اور پائیدار ٹرک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے اس سال ڈی میکس ایکس ٹیرین متعارف کرایا تھا۔ اب نئے ماڈل کی لانچنگ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

طاقتور انجن اور جدید فیچرز

ڈی میکس وی کراس آٹو پلس میں 1.9 لیٹر ڈیزل انجن دیا گیا ہے جو 150 ہارس پاور اور 350 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس میں VGS ٹربو چارجر، انٹرکولر اور 6-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس شامل ہے۔ گاڑی Euro-2 اخراج کے معیار پر بھی پوری اترتی ہے۔

گاڑی میں ہائیڈرولک اسٹیئرنگ، HI-RIDE سسپنشن، ڈسک و ڈرم بریکس، ABS، EBD، اور بریک اسسٹ جیسے حفاظتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ڈیزائن اور سائز

یہ ڈبل کیبن ٹرک ہے جس کی لمبائی 5300 ملی میٹر، چوڑائی 1870 ملی میٹر اور اونچائی 1810 ملی میٹر ہے۔ کارگو بیڈ بھی کشادہ ہے اور فیول ٹینک کی گنجائش 76 لیٹر ہے۔

خوبصورت ایکسٹیریئر

LED ہیڈ لیمپس اور فوگ لائٹس

کروم ڈور ہینڈلز

ریئر ویو آئینے میں انٹیگریٹڈ انڈیکیٹرز

سائیڈ اسٹیپس، بیڈ لائنر، اور ٹریلر ہچ پروویژن

مڈ گارڈز اور ڈیفوگر کے ساتھ پچھلی کھڑکی

آرام دہ انٹیریئر

اندرونی ڈیزائن میں بلیک اور سلور امتزاج ہے، چمڑے کی نشستیں، پیچھے والے AC وینٹ، ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، Apple CarPlay، Android Auto، Wi-Fi، اور 8 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہے۔

حفاظتی سہولیات

ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز

ٹریکشن اور وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول

چائلڈ سیٹ اینکرز

اینٹی تھیفٹ الارم اور اموبیلائزر

ہل اسٹارٹ اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول

قیمت کا اعلان جلد

کمپنی نے فی الحال قیمت ظاہر نہیں کی تاہم جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں