آئندہ چند گھنٹوں میں واٹس ایپ کن 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کردیگا، وجہ جانیے
دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے پرانے آئی فون صارفین کے لیے بری خبر سنا دی۔ آج (6 مئی) سے میٹا کی ملکیت والا یہ پلیٹ فارم تین مشہور ایپل ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ اب صرف وہی آئی فونز واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے جن میں iOS 15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔
متاثرہ ماڈلز میں شامل ہیں:
آئی فون 5s
آئی فون 6
آئی فون 6 پلس
یہ تمام فونز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اسپاٹیفائی جیسی ایپس کے لیے غیر موزوں قرار دیے جا چکے ہیں کیونکہ ایپل نے انہیں سرکاری طور پر متروک قرار دے کر سروس اور سیکیورٹی اپڈیٹس دینا بند کر دی ہیں۔
واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق، کمپنی ہر سال یہ جائزہ لیتی ہے کہ کن ڈیوائسز کو سپورٹ برقرار رکھا جائے۔ پرانے ماڈلز میں اکثر سیکیورٹی اپڈیٹس یا جدید فیچرز چلانے کی صلاحیت نہیں ہوتی، اس لیے انہیں سروس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کا آئی فون iOS 12 یا اس سے کم ورژن چلا رہا ہے اور وہ iOS 15.1 تک اپڈیٹ نہیں ہو سکتا، تو آج کے بعد آپ واٹس ایپ پر نہ کوئی پیغام بھیج سکیں گے اور نہ ہی وصول۔
کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کے فون کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے؟
یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ فی الحال کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں،سیٹنگز ایپ کھولیں، جنرل کو منتخب کریں، اوراباؤٹ ٹیب پر ٹیپ کریں، ورژن کے عنوان کے تحت آپ آئی او ایس کے موجودہ نمبر کو دیکھ سکیں گے، اگر آپ کو اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تو جنرل لیبل والے ٹیب پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو منتخب کریں۔دوسری جانب میٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے Meta AI میٹا کی ایک اختیاری سروس ہے جو آپ کے سوالات کے جواب دے سکتی ہے، آپ کو کچھ سکھا سکتی ہے یا نئے آئیڈیاز کے سلسلے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم جیسے ہی یہ فیچر برطانوی صارفین کے لیے آنا شروع ہوا، بہت سے لوگ اس تبدیلی سے ناخوش تھے۔ایکس پرایک صارف نے لکھا کہ میں واٹس ایپ میں میٹا اے آئی سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں؟ بٹن مسلسل راستے میں منڈلا رہا ہے اور میں اسے کبھی استعمال نہیں کروں گا جبکہ ایک اورصارف نے مذاق کیاکہ اتنا بڑا “Ask AI” بٹن واٹس ایپ خدا کیلئے مجھے اکیلا چھوڑ دو۔