گوگل میپس کا چھپا راز! ماضی میں جھانکنے کا حیرت انگیز طریقہ

گوگل میپس کا چھپا راز! ماضی میں جھانکنے کا حیرت انگیز طریقہ

گوگل میپس کا چھپا راز! ماضی میں جھانکنے کا حیرت انگیز طریقہ

دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد گوگل میپس کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس نیوی گیشن سروس میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی جگہ کی پرانی تصاویر دیکھ سکتے ہیں؟گوگل میپس کا اسٹریٹ ویو فیچر آپ کو 2007 سے اب تک مختلف جگہوں میں آنے والی تبدیلیاں دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے آپ کسی پرانی عمارت کو دیکھنا چاہتے ہوں یا یہ جاننا چاہتے ہوں کہ کوئی سڑک یا علاقہ پہلے کیسا دکھتا تھا، یہ فیچر آپ کے لیے بہترین ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر کیسے دیکھیں؟
گوگل میپس کھولیں اور کسی بھی مقام پر کلک کریں جہاں اسٹریٹ ویو دستیاب ہو۔
نیچے موجود اسٹریٹ ویو پینل پر کلک کریں۔
اگر اس مقام کی پرانی تصاویر دستیاب ہوں تو “See More Dates” کا آپشن نظر آئے گا، جہاں سے آپ کسی بھی سال کا انتخاب کر کے ماضی میں جھانک سکتے ہیں۔

موبائل پر کیسے استعمال کریں؟
کسی بھی مقام پر انگلی رکھیں اور اگر اسٹریٹ ویو دستیاب ہو تو نیچے بائیں جانب تصاویر نمودار ہو جائیں گی۔
“فوٹوز” میں جا کر اسٹریٹ ویو اینڈ 360 کا انتخاب کریں۔
اگر پرانی تصاویر دستیاب ہوں گی تو “See More Dates” کا آپشن آئے گا جس پر کلک کر کے آپ وقت میں پیچھے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ مزید پیچھے جانا چاہتے ہیں تو گوگل ارتھ کے Historical Imagery فیچر کا استعمال کریں، جس کے ذریعے دنیا کے کچھ حصوں کی 1970 کی دہائی تک کی سیٹلائٹ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ فیچر ان لوگوں کے لیے خاص طور پر دلچسپ ہے جو تاریخ میں جھانکنے اور یہ دیکھنے کے شوقین ہیں کہ وقت کے ساتھ دنیا کس طرح بدلتی گئی!

Author

اپنا تبصرہ لکھیں