فیس بک صارفین کیلئے پیسے کمانے کا نیا موقع

فیس بک صارفین کیلئے پیسے کمانے کا نیا موقع

فیس بک صارفین کیلئے پیسے کمانے کا نیا موقع

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس، فیس بک، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، اب آن لائن آمدنی کا ایک اور نیا موقع فراہم کر رہی ہے۔

میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ اپنی پبلک اسٹوریز کے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ یہ نیا آپشن ان کریئیٹرز کے لیے پیش کیا گیا ہے جو پہلے سے ہی فیس بک کے کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔

اسٹوریز سے پیسے کمانیکا طریقہ
اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پہلے سے تیار کردہ مواد کو مزید مؤثر بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کھانے کی ترکیب پر مبنی ویڈیو یا ریل بناتا ہے اور اس کا کچھ حصہ اسٹوری کی شکل میں شیئر کرتا ہے، تو اب وہ اسٹوری ویوز سے بھی آمدنی حاصل کر سکے گا۔

میٹا کے مطابق، اس پروگرام میں شمولیت کے لیے کسی مخصوص ویوز کی حد کو عبور کرنا ضروری نہیں ہوگا، بلکہ صارفین کے مواد کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں پیسے ملیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو اسٹوریز میں شیئر کرکے بھی کمائی کر سکتے ہیں۔

کس کو فائدہ ہوگا؟
یہ نیا فیچر ان تمام افراد کے لیے مفید ہوگا جو پہلے سے فیس بک کے کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں، کیونکہ انہیں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسی اضافی مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

مزید صارفین کیلئے مواقع
فیس بک نے اپنے کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کو گزشتہ سال متعارف کرایا تھا اور کروڑوں صارفین کو اس کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال مزید افراد کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ جو صارفین ابھی تک اس کا حصہ نہیں بنے، وہ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر کے اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یہ اقدام فیس بک صارفین کو زیادہ مواد تخلیق کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے ایک نیا ذریعہ آمدن بھی فراہم کرے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں