آئی فون اور آئی پیڈ خطرے میں! ایپل نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

آئی فون اور آئی پیڈ خطرے میں! ایپل نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

آئی فون اور آئی پیڈ خطرے میں! ایپل نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

کیلیفورنیا: ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو سنگین سیکیورٹی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے فوری طور پر نیا iOS سیکیورٹی پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ سفاری سمیت تمام انٹرنیٹ براؤزرز کے براؤزر انجن میں ایک خطرناک خامی (CVE-2025-24201) پائی گئی ہے، جسے ہیکرز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس خامی کو “ایک کھلے دروازے” کی طرح استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی ویب سائٹس بنائی ہیں، جو صارفین کے ویب براؤزر کو ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کمپنی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے آئی فون اور آئی پیڈ کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے محفوظ رہ سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں