بڑی خوشخبری،وٹس ایپ کا نیا جادوئی فیچر آگیا

وٹس ایپ کا نیا جادوئی فیچر آگیا

وٹس ایپ کا نیا جادوئی فیچر آگیا

وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر آپکو وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنیکی سہولت فراہم کرتا ہے، جو اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ وائس میسج سننے سے قاصر ہوں۔ اس محدود فیچر کو آپکو دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔ ہم بتائیںگے کہ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے، آپکو اس فیچر کو ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔ اپنے چیٹس کے مینیو کے اوپر دائیں جانب تین نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ پھر سیٹنگز > چیٹس > وائس میسج ٹرانسکرپٹس میں جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکا وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر ہو، ورنہ آپکو یہاں وٹس ایپ کے وائس میسج ٹرانسکرپٹس کا آپشن دکھائی نھیں دیگا.

جیسا کہ اوپر اسکرین شاٹس میں دکھایا گیا ہے، ٹرانسکرپشن کیلیے صرف انگریزی، پرتگالی ، روسی اور اسپینش زبانیں دستیاب ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ اردو میں وائس میسجز ابھی ترجمہ نہیں ہونگے، لیکن آپ اس فیچر کو انگریزی میں وائس میسجز کیساتھ آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ امید کر سکتے ہیں کہ مستقبل میں وٹس ایپ اردو اور ہندی کیلیے سپورٹ فراہم کریگا

ایک بار جب آپ اپنی پسندیدہ زبان منتخب کر لیتے ہیں، تو وہ اس زبان کیلئے ایک فائل ڈاؤن لوڈ کریگا تاکہ ٹرانسکرپشن کام کر سکے۔ مثال کے طور پر، انگریزی کیلیے زبان کی فائل قریباً 1سو38 ایم بی ہے۔ ایک بار جب آپکی فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے، تو آپ انگریزی میں وائس میسجز کو ٹرانسکرائب کرنے کیلیے تیار ہیں۔

جیسا کہ اوپر اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے، یہ فیچر ہر وائس میسج کو سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوتا، چاہے وہ انگریزی میں ہو۔ وائس میسج میں صرف ’ہیلووووو‘ کہا گیا تو یہ اسے پہچاننے میں ناکام رہا جب کہ ’ہیلو، آپ کیسے ہیں؟‘ والے وائس میسج کو بالکل صحیح طور پر پہچانا گیا۔ چونکہ یہ فیچر ابھی نسبتاً نیا ہے، امید ہے کہ جلد یہ کمی بھی دور کرلی جائیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں