واٹس ایپ گروپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا فیچر آگیا
معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ مسلسل نئے اور دلچسپ فیچرز کام کرتا رہتا ہے تاکہ صارفین کسی اور ایپلی کیشن کا رخ نہ کریں۔
اب واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو انکو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کریگا.WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کیلیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔جسکے ذریعے صارفین واٹس ایپ گروپس میں اپنے لئے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔
رپورٹ میں شیئر کئے گئے اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کیلیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی گروپ ممبر کیلیے لیبلز کا استعمال کرینگے. تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کریگا. دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کیلیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔اسکے علاوہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لئے کسی لیبل کا استعمال کرینگے تو وہ اس وقت تک برقرار رہیگا جب تک آپ اسے بدل نھیں دیتے۔