کے پی حکومت کا انٹرنیٹ کیلئے ایلون مسک سے رابطے پر غور
کے پی حکومت کیجانب سے صوبے بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونیکے مسئلے کو حل کرنے کیلیے معروف ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی شفقت ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ کی کم رفتار کیوجہ سے صوبے میں آئی ٹی کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانیکے لیے حکومت ایلون مسک سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات سے بھی تعاون طلب کریگی.شفقت ایاز کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں نیٹ کی سست رفتاری ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، مگر اسکی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جلد ہی بین الاقوامی سطح پر رابطے کرکے اس کا حل نکالا جائیگا.
واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیکے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے،کے پی حکومت بھی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری لانیکے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ عوام نے اس حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔