چین نے6G کا کامیاب تجربہ کرکے نئی تاریخ رقم کردی
چین نے نومبر 2020 میں دنیا کا پہلا سکس جی سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا، اب پانچ سال بعد چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر سکس جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے سو گیگا بائیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنیکا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔کارنامہ سیٹ لائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پائے تکمیل کو پہنچا ہے۔ سکس جی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سیکنڈ میں 10 فلمیں مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہیں۔چین کی ایرو اسپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو (co) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے سکس جی کی آزمائش کے دوران سو جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔یہ گزشتہ ریکارڈ سے دس گنا زیادہ اسپیڈ ہے۔