پی ٹی اے کیجانب سے جاری الرٹ کے مطابق قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔جاری بیان میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسے سب میرین کیبل ’اے اے آی-ون‘ میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔