سائنسدان کی 1925 میں کی گئی پیشگوئیاں، 2025 کی آمد تک کتنی سچ ثابت ہوئیں؟

سائنسدان کی100سال پہلے کی گئی پیشگوئیاں، 2025 کی آمد تک کتنی سچ ثابت ہوئیں؟

سائنسدان کی 1925 میں کی گئی پیشگوئیاں، 2025 کی آمد تک کتنی سچ ثابت ہوئیں؟

ایک صدی قبل 1925 میں دنیا میں ایک معروف سائنسدان اور موجد پروفیسر آرچیبالڈ مونٹگمری لو گزرے ہیں، جنہوں نے 2025 کے حوالے سے کچھ پیش گوئیوں کی تھیں۔ ان کی پیش گوئیوں میں اکثر سچ ثابت ہوچکی ہیں۔پروفیسر آرچیبالڈ مونٹگمری لو کی بہت سی پیش گوئیاں، جو اس وقت ”تصوراتی اور غیر حقیقی“ سمجھی جاتی تھیں، آج حقیقت بن چکی ہیں۔پروفیسر لو نے پیش گوئی کی تھی کہ لوگ ریڈیو الارم گھڑیوں پر جاگیں گے، اپنے دن کا آغاز ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی خبروں سے کریں گے، اور چلنے والی فٹ پاتھ اور سیڑھیاں استعمال کریں گے جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔

انھوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ٹیلی ویژن اور لاؤڈ سپیکراخبارات کی جگہ لے لینگے اور لوگ ایک بٹن دبانے پر عالمی خبریں حاصل کر سکیں گے۔انھوں نے خودکار ٹیلی فون، خفیہ کیمرے اور دماغ سے دماغ تک مواصلات جیسے تصورات متعارف کروائے۔خواتین کے لباس میں تبدیلی اور پیدائش سے پہلے جنس کا تعین بھی انکی پیش گوئیوں میں شامل تھا۔لو نے بنی نوع انسان کی خدمت کیلیے ہوا اور پانی سے توانائی حاصل کرنیکے بارے میں بات کی، جو آج کے دور میں ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے ممکن ہوچکی ہے۔پروفیسر لو کی پیش گوئیوں میں شامل بہت سے تصورات آج کی ٹیکنالوجی اور طرز زندگی سے ملتے جلتے ہیں،

جیسے خودکار آلات، صحت اور تندرستی کے رجحانات، اور مشینوں کا استعمال جو انسانی زندگی کو آسان بناتی ہیں۔اب جب کہ انکی بہت سی پیش گوئیاں حقیقت بن چکی ہیں، لیکن ان کی بعض باتوں کو ان کے دور میں لوگوں نے غیر حقیقی سمجھا اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔غور طلب بات یہ ہے کی انتہائی تیزی سے تبدیل ہوتی اس دنیا میں آج کی ٹیکنالوجی مستقبل میں کیا شکل اختیار کریگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں