یوٹیوب کا گمراہ کن ’’تھمب نیل’’ والی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن

یوٹیوب کا گمراہ کن ’’تھمب نیل’’ والی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن

یوٹیوب کا گمراہ کن ’’تھمب نیل’’ والی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن

ویڈیو شیئرپلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے کہا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کریگا جو انڈیا میں پلیٹ فارم پر آراء حاصل کرنیکے لئے گمراہ کن عنوانات اور تھمب نیلز کا استعمال کرتے ھوئے پوسٹ کی گئی ہیں۔پلیٹ فارم نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات خاص طور پر ان ویڈیوز کیخلاف ہیں جنکے عنوانات اور تھمب نیلز کا تعلق بریکنگ نیوز یا حالیہ واقعات سے ہے۔ ان عنوانات کا مقصد ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جب کہ ان ویڈیوز کے مواد میں وہ نہیں ہوتا جو عنوان یا تھمب نیل میں بیان کیا جاتا ہے۔ اور محض کلک بیٹ کے حصول کیلیے فیک او ر جھوٹی نیوز غلط تھمب نیلز کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔

یوٹیوب نے گوگل کے بلاگ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کے معاملے سے ناظرین مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں اور انھیں گمراہ کیا جا سکتا ہے ۔ انھیں دھوکہ دیا گیا ہے کیون کہ ویڈیو ٹائٹل ان سے ایسے مواد کا وعدہ کرتا ہے جو انہیں نہیں دیا جا رہا۔پلیٹ فارم نے بتایا کہ نئے طریقہ کار میں ابتدائی طور پر چینل کے انچارج شخص کو انتباہ جاری کئے بغیر ایسے عنوانات اور تھمب نیلز والی ویڈیوز کو حذف کرنا شامل ہوگا۔اس نے مزید کہا کہ وہ آنیوالے مہینوں میں انڈیا میں ان اقدامات کو آہستہ آہستہ نافذ کرنا شروع کر دیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں