بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ کی بندش، سماجی رابطے کی ایپس استعمال کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز بعض علاقوں میں مکمل اور بعض علاقوں میں جزوی معطل کر رکھی ہیں۔انٹرنیٹ معطل ہونے سے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو انٹرنیٹ کی بندش سے سماجی رابطوں کی ایپس فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے حکومتی اقدام سے ناصرف عام صارف متاثر ہو رہا ہے،

بلکہ کاروباری طبقہ بھی انٹرنیٹ بندش سے متاثر ہو رہا ہے۔حکومت انٹرنیٹ کی سروس بحال کرے۔بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج بھی جزوی متاثر رہا۔انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو واٹس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو بھیجنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔جبکہ فری لانسرز اور آن لائن ٹیکسی سروس بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائیگا. اور ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہیگی۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں پریشانی کا سامنا رہا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں