بجلی کے بل میں کمی کا انوکھا وظیفہ ،حقیقت یا مذاق؟

بجلی کے بل میں کمی کا انوکھا وظیفہ ،حقیقت یا مذاق؟

بجلی کے بل میں کمی کا انوکھا وظیفہ ،حقیقت یا مذاق؟

رمضان المبارک کے آغاز کیساتھ ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر و افطار کی خصوصی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جسے عوام بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ تاہم، ان نشریات کو اکثر عوامی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر متنازعہ سوالات اور غیر سنجیدہ موضوعات شامل ہونے کی وجہ سے۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بنی، جس کی بنیادی وجہ پروگرام میں شامل کیے جانے والے بعض کالرز اور ان کے سوالات ہیں۔ ان کے پروگرام میں مولانا آزاد جمیل مذہبی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، لیکن بعض سوالات اور جوابات سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر طنز و مزاح کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

ایک حالیہ پروگرام میں، ایک شہری نے بجلی کے بل میں کمی کے لیے وظیفہ پوچھا۔ جواب میں مولانا آزاد جمیل نے مشورہ دیا کہ جو لوگ بجلی کے زیادہ بل سے پریشان ہیں، وہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر ’زم زم‘ لکھیں، تو ان کا بل کم آئیگا۔ مزید یہ کہ یہ عمل ہر پندرہ دن بعد دہرایا جائے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اسے جعلی اور منصوبہ بند (پلانٹڈ) قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ایک صارف سعدیہ احمد نے سوال اٹھایا کہ آیا جویریہ سعود اور مولانا آزاد جمیل خود بھی یہ وظیفہ آزماتے ہیں یا محض عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ وظیفہ واقعی مؤثر ہوتا تو کیا ہی اچھا ہوتا کہ گاڑیوں کے فیول ٹینک اور برف کے ڈبوں پر بھی یہ الفاظ لکھ دیے جاتے تاکہ مسائل خود بخود حل ہو جاتے۔ مزید برآں، کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ شاید کسی نے گیس کے بل پر بھی ’زم زم‘ لکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے دو دن سے گیس نہیں آ رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں ایسے غیر روایتی اور متنازعہ سوالات سامنے آئے ہوں۔ ماضی میں بھی ان کے شو میں ایک خاتون نے سوال کیا تھا کہ انہیں ایک شادی شدہ پرنسپل سے محبت ہو گئی ہے، لیکن ان کی بیوی راضی نہیں، وہ کیا کریں؟ اسی طرح ایک اور کالر نے پہلے سے چار بیویاں رکھنے کے باوجود پانچویں شادی کے لیے وظیفہ پوچھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں