عیدالفطر پر طویل ترین تعطیلات کا اعلان

عیدالفطر پر طویل ترین تعطیلات کا اعلان

عیدالفطر پر طویل ترین تعطیلات کا اعلان

مالدیپ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں ایک ہفتے کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا۔صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر جاری اعلامیے کے مطابق 31 مارچ سے 4 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں کو ملا کر ملازمین کو پورا ہفتہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کا موقع ملے گا۔سرکاری دفاتر 6 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے، جبکہ حکومت نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں