رمضان 2025: کن ممالک میں سب سے طویل اور مختصر روزے ہونگے؟

رمضان 2025: کن ممالک میں سب سے طویل اور مختصر روزے ہونگے؟

رمضان2025: کن ممالک میں سب سے طویل اور مختصر روزے ہونگے؟

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی روزے کے اوقات کا فرق مختلف ممالک میں نمایاں ہوتا ہے، جس کا انحصار جغرافیائی محل وقوع پر ہے۔ اس سال بھی کچھ ممالک میں روزے طویل ترین ہوں گے، جبکہ بعض ممالک میں مختصر دورانیے کے ہوں گے۔

عرب دنیا میں روزوں کا دورانیہ

زیادہ تر عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ 16 سے 17 گھنٹوں کے درمیان رہے گا۔ الجزائر میں سب سے طویل روزہ ہوگا، جہاں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہوگا، جبکہ اس کے برعکس صومالیہ میں سب سے مختصر 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

یورپ اور اسکینڈینیوین ممالک میں طویل ترین روزے

یورپ کے شمالی علاقوں اور اسکینڈینیوین ممالک میں روزے کا دورانیہ نمایاں طور پر زیادہ ہوگا۔

سویڈن (کیرونا) اور ناروے میں روزہ بیس گھنٹے تیس منٹ کا ہوگا۔

فن لینڈ (ہیلسنکی) میں روزہ انیس گھنٹے نو منٹ طویل ہوگا۔

آئس لینڈ (ریکیاوک) میں روزہ انیس گھنٹے 59 منٹ کا ہوگا۔

گرین لینڈ (Nuuk) میں بھی بیس گھنٹے کے روزے رکھے جائینگے

دیگر یورپی ممالک جیسے برطانیہ اسپین،، فرانس، سوئٹزرلینڈاور اٹلی، میں روزے کا دورانیہ سولہ سے 16.5 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔

کینیڈا  او امریکہ میں روزے کے اوقات

کینیڈا  میں روزہ 16.5 گھنٹے کا ہوگا۔

نیویارک میں روزے کا دورانیہ تقریباً تیرہ گھنٹے ہوگا۔

دنیا کے وہ ممالک جہاں روزے مختصر ترین ہونگے

دوسری طرف، جنوبی نصف کرے میں روزے کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہوگا۔

جنوبی افریقہ  میں روزہ گیارہ سے 12 گھنٹے کا ہوگا۔

برازیل اور زمبابوے  میں روزہ بارہ سے تیرہ گھنٹے کا ہوگا۔

ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ میں روزہ بارہ گھنٹے طویل ہوگا۔

جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں روزوں کا دورانیہ

پاکستان   میں روزہ بارہ سے 13 گھنٹے کا ہوگا۔

بھارت میں روزے کا دورانیہ 12.5 گھنٹے ہوگا۔

(مدینہ) سعودی عرب اور  دبئی  میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔

ترکی  میں بھی روزہ تقریباً تیرہ گھنٹے طویل ہوگا۔

خلاصہ: طویل اور مختصر روزے والے ممالک

 سب سے طویل اور لمبے روزے:

ناروے، سویڈن، گرین لینڈ: 20+ گھنٹے

 فن لینڈ، آئس لینڈ: 19+ گھنٹے

 الجزائر، برطانیہ، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، اسپین، اٹلی: 16-16.5 گھنٹے

 سب سے مختصر روزے:

 جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ: 11-12 گھنٹے

بھارت برازیل، پاکستان، زمبابوے،  انڈونیشیا،: 12-13 گھنٹے

 استنبول، نیویارک، دبئی، مدینہ: 13 گھنٹے

رمضان 2025

Author

اپنا تبصرہ لکھیں