پاک سعودیہ نے سالانہ حج معاہدے 2025 پر دستخط کر دیئے
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین دورے کے دوران حج معاہدہ2025 ء پر دستخط کرینگے۔ چوہدری سالک حسین عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کرینگے۔ عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے16 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ چار روزہ کانفرنس میں نوے ممالک سے وزراء اور ممتاز شخصیات اور سفارتکار خصوصی شرکت کرینگے۔ کانفرنس می47 پینل مباحثے، پچاس ورکشاپس اور جدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 2سو80 نمائش ہو گی۔