ایس سی او اجلاس کی تیاریاں، وزیراعظم نے انتظامات کا جائزہ لی

ایس سی او اجلاس کی تیاریاں، وزیراعظم نے انتظامات کا جائزہ لی

وزیرِ اعظم محمد نے اسلام آباد میں ایس سی او (SCO)کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس کے موقع پر ساڑھے تین ہزار اہلکار اضاتی تعینات ہوں گے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق جناح کنونشن سینٹر دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھا وا اور وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس سی او سربراہ اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے 3500سے زائدافسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ،700 کے قریب افسران و اہلکار ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے ،روٹ اور گردو نواح میں پولیس موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے دستے گشت کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں